Nusrat Noor Topper JPSC Exam
قابلِ فخر مسلم نوجوان

نصرت نور جھارکھنڈ کے مسابقتی امتحان میں ٹاپ کرنے والی پہلی مسلم خاتون

رانچی: نصرت نور نے جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) کے میڈیکل آفیسرز کے امتحان 2022 میں نمایاں کامیابی پاکر پہلا مقام حاصل کیا۔

نصرت نور نے جے پی ایس سی امتحان میں ٹاپ کرنے والی پہلی مسلم خاتون بن کر تاریخ رقم کی۔ نصرت نور کی اس کامیابی پر بہت سے لوگوں نے انہیں مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پر بھی بہت سے لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (جے پی ایس سی) ایک مشرقی ریاست کا پبلک سروس کمیشن ہے جو بھارتی آئین کے آرٹیکل 315 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔ اس سروس کمیشن کو 15 نومبر 2000 کو قائم کیا گیا۔ اس کا بنیادی مقصد سرکاری محکموں میں مختلف آسامیوں کے لیے منتخب امیدواروں کے مسابقتی امتحانات اور انٹرویوز منعقد کرنا ہے۔