بنگلورو: کرناٹک کے ایک انجینئرنگ کالج میں چار طلبہ نے برقع پہن کر اسٹیج پر بالی ووڈ کے گانے پر ڈانس کیا۔
برقعہ پہن کر ڈانس کرنے کا یہ واقعہ منگلور کے سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج میں پیش آیا۔ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ جس کے بعد کالج کے پرنسپل نے چاروں لڑکوں کو کالج سے معطل کر دیا۔ واقعہ کی تحقیقات کی گئیں۔
کالج انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ برقعہ پہن کر ڈانس کرنے والے چاروں طلباء مسلمان ہیں ایسے الزامات ہیں کہ طلبا نے بغیر اجازت کے اچانک ڈانس کیا۔
سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کالج انتظامیہ پر نکتہ چینی کی ہے کہ کس طرح ایک طبقہ کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے کالج انتظامیہ نے انہیں اجازت دی یے۔
کالج پرنسپل نے کہا ہے کہ کالج انتظامیہ ایسے کسی پروگرامکی اجازت نہیں دیتا جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے سخت نکتہ چینی کی ہے تاہم کالج انتظامیہ نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کا گانا منظور شدہ فہرست میں شامل نہیں تھا۔