آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی
قومی خبریں

گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج پر اویسی کا رد عمل

گجرات اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین نے بھی 13 اسمبلی نشستوں پر اپنی قسمت آزمائی تھی تاہم ان میں سے ایک بھی نشست پر مجلس کے امیدوار کامیاب نہیں ہوسکے۔

اسی معاملے پر مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے رد عمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں ہمیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

اویسی نے مجلس کے امیدواروں کو ووٹ دینے والے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا انہوں نے ریاستی صدر صابر کابلی والا اور دیگر تمام مجلسی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم حتی الامکان محنت کی ہے اور اس شکست کا جائزہ لیں گے اور اگلے انتخابات میں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ریاست گجرات میں آج اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا اسمبلی انتخابات میں بی جے پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے۔