ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد شہر کے ایک سیمی انگلش اسکول میں زیرِ تعلیم نویں جماعت کے طالب علم محمد معاذ نے عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ 96 دنوں میں قرآن مجید کو حفظ کیا اس قابل ذکر کارنامہ کے لیے محمد معاذ کی ہر سطح سے ستائش کی جا رہی ہے اور مبارکباد پیش کی جارہی ہےْ
معین العلوم ہائی اسکول کے اس ذہین طالب علم کا قابل ذکر کارنامہ یہ ہے کہ سیمی انگلش اسکول میں نویں جماعت کی عصری تعلیم میں نمایاں مقام بنانے کے ساتھ ساتھ معاذ نے صرف 96 دنوں میں قرآن حفظ کیا۔ یہ اپنے آپ میں کسی کارنامہ سے کم نہیں ہے اس سے قبل بھی بہت سارے طلباء نے کم عمری میں قرآن مجید حفظ کیا ہے۔ لیکن صرف 96 دنوں میں حفظ قرآن کا شرف شہر میں پہلے کسی کو حاصل نہیں ہوا۔
دولت آباد میں امیر شریعت قاری معاذ الدین قاسمی کی نگرانی میں جاری مدرسہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم سے محمد معاذ نے قرآن حفظ کیا۔ اس عظیم کارنامہ کی انجام دہی میں محمد معاذ کے والد قاری بلال احمد قاسمی کی بھی اہم کاوشیں شامل ہیں۔ والد کی حوصلہ افزائی اور تحریک کا ہی نتیجہ ہے کہ ہو نہار محمد معاذ پورا قرآن مجید صرف 96 دنوں میں حفظ کر سکے۔ اس قابل ذکر کارنامہ کے لئے محمد معاذ کی ہر سطح سے ستائش کی جا رہی ہے اور مبارکباد کی پیش کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ ہر مومن بندے کے لئے قرآن مجید کو حفظ کرنا ایک انتہائی اہم سعادت کی بات ہے، ہر مومن کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ قرآن مجید کو حفظ کرلے اسی بناء مدارس میں لاکھوں کی تعداد میں بچے قرآن مجید کا حفظ کرتے ہیں۔