اپنے آپ کو راشد خان بتانے والا ہندو نوجوان وکاس کمار
قومی خبریں

مسلمانوں کو بدنام کرنے کی اور ایک سازش بے نقاب

ملک میں فرقہ پرست عناصر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، آفتاب پونہ والا معاملے میں بھی فرقہ پرست عناصر کی جانب سے زہر پھیلانے کا کام جاری ہے اسی ضمن میں یو پی پولیس نے راشد خان کے نام سے آفتاب پونہ والا کی حمایت کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس شخص کی اصلیت اجاگر کردی ہے۔

بلند شہر پولیس نے وکاس کمار نامی نوجوان کو گرفتار کر کے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ وہی وکاس ہے جو ایک وائرل ویڈیو میں راشد خان کے نام سے آفتاب پونا والا کی حمایت کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ اسی وکاس کمار نے اسے 36 ٹکڑے کرنے کی بات بھی کی تھی۔ پولیس وکاس سے مزید پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایک چھوٹا سا ویڈیو پچھلے کچھ دنوں سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں خود کو راشد خان کہنے والا شخص آفتاب پونا والا کے گھناؤنے کام کی حمایت کرتا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

پولیس نے اس شخص کا سراغ لگا کر جمعہ کو اسے گرفتار کر لیا۔ تاہم سب سے چونکا دینے والی بات اس وقت سامنے آئی جب یہ انکشاف ہوا کہ ان کا نام راشد خان نہیں بلکہ وکاس ہے اور اس نے مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے اس طرح کا بیان دیا۔ بلند شہر پولیس کے مطابق گرفتار شدہ وکاس سکندرآباد کا رہنے والا ہے۔

پولیس کے مطابق وکاس ایک پیشہ ور مجرم ہے۔ اس کے خلاف ماضی میں بھی کئی مقدمات درج ہیں۔ اس کے خلاف چوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں کل 5 مقدمات چل رہے ہیں، جن میں سے دو بلند شہر ضلع میں اور تین گوتم بدھ نگر ضلع میں رجسٹرڈ ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں فرقہ پرست عناصر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، آفتاب پونہ والا معاملے میں بھی فرقہ پرست عناصر کی جانب سے زہر پھیلانے کا کام جاری ہے اسی ضمن میں یو پی پولیس نے راشد خان کے نام سے آفتاب پونہ والا کی حمایت کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس شخص کی اصلیت اجاگر کردی ہے۔

ممبئی پولیس نے بھی آفتاب پونہ والا معاملے میں اس سے پہلے انتباہ جاری کیا تھا کہ چند شرپسند عناصر دو طبقات کے درمیان نفرت انگیز ماحول پیدا کرنے کے لئے سازش کررہے ہیں۔