firing
مسلم دنیا

کابل: مسجد میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

افغانستان میں طالبان حکومت کے آنے سے پہلے اور بعد میں بھی مساجد میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں جس میں متعدد عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے خواجہ راوش علاقے میں بدھ کو ایک مسجد میں ایک شخص نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا نے طالبان پولیس کے حوالے سے بتایا کہ "آج کابل شہر کے 9 ویں ضلع کی ایک مسجد میں ایک مسلح شخص نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد پر فائرنگ کی جس کے باعث 5 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔”

فائرنگ میں زخمی شخص کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مقام حادثے پر سیکورٹی فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ابھی تک کسی شدت پسند تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے آنے سے پہلے اور بعد میں بھی مساجد میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں جس میں متعدد عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔