اتراکھنڈ میں حکومت مدارس میں ڈریس کوڈ نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے پہلے مرحلے میں 7 مدارس کو جدید بنایا جائے گا۔ اگلے تعلیمی سیشن سے ان 7 مدارس میں ڈریس کوڈ نافذ کر دیا جائے گا۔ ڈریس کوڈ کو لاگو کرنے کے معاملے پر وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کی رضامندی حاصل کر لی گئی ہے۔
اتراکھنڈ وقف بورڈ کے دائرہ کار میں آنے والے 103 مدارس ڈریس کورڈ کو نافذ کیا جائے گا۔ اتر پردیش حکومت کے نقش قدم پر چلتی ہوئی اتراکھنڈ حکومت ریاست کے تمام مدارس کا سروے کرنے کی حکمت عملی بنائے گی۔
دراصل ریاستی حکومت مدارس کے سروے کے معاملے پر بات چیت کے بعد ہی اتراکھنڈ میں مدارس کی جدید کاری کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
وقف بورڈ کے صدر شاداب شمس نے کہا کہ ریاست کے 103 مدارس میں ڈریس کوڈ نافذ کیا جائے گا، اس کے علاوہ تمام مدارس میں NCERT کی کتابیں بھی پڑھائی جائیں گی۔ دراصل اتراکھنڈ میں 103 مدارس وقف بورڈ کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ شاداب شمس نے کہا کہ مدارس کو جدید اسکولوں کی طرز پر چلانے کی بھی تیاری ہے۔ پہلے مرحلے میں 7 مدارس کو جدید بنایا جائے گا، جس کے لیے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی رضامندی بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ریاست اترپردیش میں سب سے پہلے مدارس کا سروے کیا گیا اور اب یوپی میں غیر تسلیم شدہ مدارس کی آمدنی کی تحقیقات کی جائے گی۔ اسی طرز پر بی جے پی حکمراں دیگر ریاستوں میں بھی کارروائی کی بات کی جارہی ہے۔ جبکہ آسام میں مختلف الزام عائد کرکے اب تک تین مدارس کو منہدم کیا گیا اور حال ہی میں مدارس کے اساتذہ کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہے۔