اسکارف پر پابندی کی تجویز کے خلاف مظاہرہ
قومی خبریں

مغربی بنگال میں بھی حجاب پر ہنگامہ

مغربی بنگال میں بھی حجاب کے نام پر ہنگامہ برپا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ہاوڑہ کے دھولاگڑھ کے ایک اسکول میں چند طلبا نے حجاب پہن کر آنے والی طالبہ کی مخالفت میں نعرہ بازی شروع کر دی۔ جس کے سبب ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ اسکول انتظامیہ نے بنگامے کی وجہ سے امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چند طلبا نے اسکول کی 10ویں اور 12ویں جماعت کی طالبہ کے حجاب پہن کر اسکول میں داخل ہونے پر اعتراض کیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ حجاب پہن کر اسکول آسکتی ہیں تو وہ مذہبی لباس پہن کر اسکول آئیں گے۔ اس صورت میں انہیں بھی اسکول میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

اسی دوران 12ویں جماعت کے پانچ طلبا مذہبی لباس پہن کر سکول آئے تھے۔ وہیں ہنگامہ بڑھنے پر اسکول انتظامیہ نے امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل کرناٹک میں کلاس روم میں حجاب پہننے کو لے کر تنازع ہوا تھا۔ یہ معاملہ کرناٹک ہائی کورٹ پہنچا جہاں ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا اور کلاس رومز میں حجاب پر پابندی برقرار رہی۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔ اور فی الحال یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ملتوی ہے۔