مسلم دنیا

ارجنٹینا کے خلاف شاندار کامیابی پر سعودی عرب میں آج تعطیل کا اعلان

سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹینا کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی جانب سے آج چھٹی کا اعلان کیا گیا۔

سعودی گزیٹ کے ٹویٹ کے مطابق سعودی عرب کی قومی ٹیم کی ارجنٹینا کے خلاف شاندار کامیابی کی خوشی میں شاہ سلمان نے حکم دیا ہے کہ آج یعنی بروز بدھ کو سرکاری اور نجی شعبوں کے تمام ملازمین کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے جشن کے لیے تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو بڑے اپ سیٹ میں ایک مقابلے دو گول سے شکست دے دی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے صالح الشہری سالم محمد الدوسری نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول لیئونل میسی نے کیا۔