Muslim youth are being harassed in the name of jihad
متفرق مضامین

لو جہاد کے خلاف احتجاج

راجستھان میں الور ضلع کے کلکٹریٹ پر مختلف طبقات کی جانب سے لو جہاد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس درمیان خواتین نے کلکٹریٹ کے گیٹ پر بیٹھ کر مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج کے دوران لوگوں نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے لو جہاد کے معاملوں میں ایک بل پاس کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے ذریعے ملزموں کو 24گھنٹوں کے اندر سزا دینے کا انتظام ہو۔

بجرنگ دل کے کو آرڈینیٹر پریم سنگھ راجاوت نے بتایا کہ الور شہر سمیت ضلع میں مسلسل لو جہاد کے معاملے بڑھ رہے ہیں اور ریاستی حکومت اس جانب کوئی دھیان نہیں دے رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حال میں شہر میں ایک نابالغ لڑکی کو ایک خاص برادری سے تعلق رکھنے والا نوجوان بھگا لے گیا۔ جس پر معاملہ درج کرایا گیا۔ وہیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کو دستیاب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش سمیت بی جے پی حکمراں ریاستوں میں لو جہاد کے سخت قوانین ہیں۔