بی جے پی سے منسلک کمپنی کی خدمات حاصل
قومی خبریں

ملازمت کے لیے سعودی عرب جانے والوں کو پولیس رپورٹ کی ضرورت نہیں

ہندوستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے مطابق ملک بھر سے ملازمت کے لیے سعودی عرب جانے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی عرب کی حکومت ویزا درخواست کے ساتھ اب پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ (پی سی سی) طلب نہیں کرے گی۔

سفارتخانے کے مطابق ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے پیش نظر شاہی حکومت نے ملازمت کے لیے آنے والے ہندوستانی شہریوں کو ویزا دینے کے لیے پولیس ویریفکیشن سرٹیفکیٹ (پی سی سی) کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب کسی شہری کو سعودی عرب آنے کے لیے پی سی سی دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

سفارتخانے نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ سفارت خانے نے سعودی عرب میں پرامن طریقے سے رہنے والے 20 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کے تعاون کی ستائش کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ہر ہندوستانی کو ملازمت کے لئے سعودی عرب جانے کے لئے پولیس ویریفکیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوتا تھا۔