ٹی آر ایس رکن اسمبلی رسامائی بالاکشن کے قافلے پر کچھ نوجوانوں نے ان کے اپنے ہی حلقہ میں واقع ایک دیہات میں حملہ کرنے کی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق کچھ نوجوان ڈبل بیڈروم مکانات بنانے کا مطالبہ کررہے تھے تاہم وہ بعد میں برہم ہوگئے۔ اور بالاکشن کے قافلے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
حملہ میں رکن اسمبلی بالاکشن محفوظ رہے۔ حملے کے بعد گنڈلاپلی گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔ بالاکشن کریم نگر ضلع کے مناکنڈور حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔
گنڈلاپلی گاؤں کے کچھ نوجوان ڈبل لائن روڈ اور ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر سے متعلق حکومت کے وعدہ کو پورا کرنے کو لیکر احتجاج کر رہے تھے۔ بعد ازاں اچانک مظاہرین نے رکن اسمبلی کے قافلہ پر حملہ کی کوشش کی۔
رکن اسمبلی نے پولیس اسٹیشن میں ان کے قافلہ پر ہوئے حملہ سے متعلق شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے ڈبل بیڈ روم دینے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی پورا نہیں کیا گی