حیدرآباد: مائناریٹی فائنانس کارپوریشن کی ایک ٹیم نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے چلائے جارہے کمیونٹی پروڈکشن سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف امور کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر مائناریٹی فائنانس کارپوریشن کے صدر چیرمین ضیاء الدین نے نیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سنٹرز میں بہت اچھا کام چل رہا ہے اور ان سنٹرز میں غریب بے روزگار خواتین کو کافی اچھی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ جس کے باعث وہ خود کفیل بن رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے سنٹرز مزید کھولے جانے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ خواتین ٹریننگ حاصل کرکے خود کفیل بن جائیں۔
ضیاء الدین نیر نے کہا کہ کمیونٹی سنٹرز کو جو بھی تعاون کی ضرورت ہے انہیں مائناریٹی فائنانس کارپوریشن کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔
کمیونٹی سنٹرز کا چھ سال پہلے ریاستی وزیر داخلہ محمود علی کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا جہاں لڑکیوں اور خواتین کو ٹریننگ دی جاتی ہے تاکہ وہ روزگار سے منسلک ہوکر خود کفیل بن سکے۔