Raja Singh arrested produced at Namapally court & Sent to Jail for remarks on Prophet Muhammad
تلنگانہ قومی خبریں

راجہ سنگھ جیل سے رہا

حیدرآباد: بی جے پی کا ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ عدالت کی جانب سے پی ڈی ایکٹ برخواست کرنے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق راجہ سنگھ کو چرلہ پلی سے رہا کردیا گیا۔ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق راجہ سنگھ کو لینے کیلئے صرف ارکان خاندان جیل پہنچے تھے بی جے پی کا کوئی بھی رہنما وہاں موجود نہیں تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ راجہ سنگھ بھی کسی بھی طرح کے ریمارکس کئے بغیروہاں سے چلا گیا۔

راجہ سنگھ کو جیل سے رہا کیے جانے پر اس کے حلقہ اسمبلی گوشہ محل میں اس کے حامیوں نے پٹاخے جلا کر جشن منایا ہے۔

قبل ازیں تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی مشروط ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔

رکن اسمبلی کے وکلاء نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں راجہ سنگھ کی درخواست ضمانت داخل کی تھی جس پر سماعت کے بعد عدالت نے مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ہدایت دی کہ رکن اسمبلی کو اکسانے والے بیانات دینے سے دور رہنا چاہئے۔

واضح رہے کہ ملعون رکن اسمبلی کو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا تھا اور وہ حیدرآباد کی چرلہ پلی جیل میں محروس تھا۔

خیال رہے کہ ٹی راجہ سنگھ نے شان رسالت ﷺ میں گستاخی کی تھی جس کے بعد شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔