شاہجہاں پور: ضلع شاہجہاں پور کی ایک مسجد میں قرآن پاک کے نسخہ کو جلانے کا واقعہ منظر عام پر آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بدھ کے روز یہاں کی ایک مسجد میں قرآن مجید کا ایک نسخہ جلائے جانے کے بعد لوگوں کے ایک گروپ نے احتجاج کیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے کہا کہ پولیس کو معاملے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد نامعلوم افراد کے خلاف اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا اور علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
پولیس نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ایک مذہبی کتاب کے کچھ صفحات جلے ہوئے پائے گئے ہیں۔ ہم نے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا اور اس معاملہ کی حساسیت سے نمٹ رہے ہیں،” انہوں نے مزید کہا کہ قصورواروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔