Gopalganj Bypolls Owaisi Appeal To Vote For MIM Candidate
قومی خبریں

اویسی کی گوپال گنج کی عوام سے ووٹ دینے کی اپیل

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ایک ویڈیو پیغام میں بہار کے حلقہ اسمبلی گوپال گنج سے مجلس کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مجلس کے امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب بنائے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کو اسی آئینی حق سے ہم شکست دے سکتے ہیں۔

گوپال گنج سے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار عبد السلام عرف اسلم مکھیا ہے۔

واضح رہے کہ بہار کی دو اسمبلی سیٹ گوپال گنج اور مکاما کے لیے پولنگ 3 نومبر کو ہونی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 6 نومبر کو ہوگی۔ اس سلسلے میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔