Man died during namaz in masjid in Hyderabad
تلنگانہ

جمعہ کی نماز کے دوران انتقال

ہر مومن بندے کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا خاتمہ بالخیر ہو اور یہ مومن بندے کے لئے سب سے بڑی نعمت ہوتی ہے۔

اگر کسی شخص کا مسجد یا نماز کے دوران انتقال ہوجائے تو یہ اس کے لئے بہت ہی اچھی بات اور مغفرت کا باعث سمجھا جاتا ہے۔

حیدرآباد کے پرانے شہر میں گزشتہ روز نماز جمعہ سے قبل بارکس کی ایک بزرگ شخص کا مسجد میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ بارکس کی مسجد توحید میں حبیب احمد بغدادی نامی شخص نماز جمعہ کے لئے پہنچے تھے ابھی خطبہ کا آغاز بھی نہیں ہوا تھا چند مصلی ہی مسجد میں جمع ہوئے تھے اور ان میں بعض افراد سنت نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

اسی دوران حبیب احمد بغدادی بھی مسجد میں داخل ہوگئے اور شاید سنت نماز کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک انہیں ہارٹ اٹیک آگیا اور وہ ٹھہرے ٹھہرے ہی سامنے کے صف میں سنت نماز ادا کرنے والے ایک نمازی پر گر پڑے۔

مسجد کے اندر موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ سب ریکارڈ ہوگیا ۔اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین