Diwali celebrations 2022
تلنگانہ

پٹاخوں کی وجہ سے کئی بچوں کی آنکھیں زخمی

ملک بھر میں دیوالی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا اس دوران ملک بھر میں کئی حادثات پیش آئے ہیں۔

شہر حیدرآباد میں بھی پٹاخوں کی وجہ سے مختلف قسم کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ جس میں جھلسنے اور زخمی ہونے کے واقعات شامل ہیں۔

حیدرآباد میں پٹاخوں کی وجہ سے کئی بچے زخمی ہوئے ہیں اور ان میں کئی بچوں کی آنکھیں پٹاخوں کی وجہ سے زخمی ہوئیں ہیں۔

کئی بچوں کو آنکھوں کے ہاسپٹل سروجنی نائیڈو ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ کئی بچوں کو آنکھوں میں گہرے زخم آئے ہیں۔

اس ضمن میں ہاسپٹل کی ڈاکٹر نجفی بیگم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو تیار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پٹاخوں کی وجہ لوگوں کے جھلسنے کے واقعات خطرناک سطح پر پہنچ گئے ہیں اور ہر سال اس قسم کے واقعات میں تقریباً دو لاکھ 65 ہزار افراد کی موت ہوتی ہے ۔ ہندوستان میں پٹاخوں کی وجہ سے آگ لگنے کے مختلف واقعات میں ہر سال 10 لاکھ سے زائد افراد معمولی یا شدید طور پر جھلس جاتے ہیں۔

ہندوستان میں پٹاخوں سے ہر سال مرنے والوں کی تعداد، ڈینگو سے مرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے۔

گزشتہ ایک دہائی میں پٹاخوں کے سبب جہاں تقریباً تین ہزار 447 لوگوں کی جانیں گئیں تو وہیں ڈینگو سے تقریباً 1429 افراد ہلاک ہوئے۔