Mentally Disturbed Man entered masjid
تلنگانہ قومی خبریں

ذہنی معذور مسلم شخص کی مسجد میں توڑ پھوڑ

حیدرآباد: شہر کے علاقے ٹولی چوکی سات گنبد میں آج تقریبا سات بجے مسجد توحید میں ایک شخص داخل ہوا اور مسجد کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی، اس شخص نے مسجد کے دروازوں کو نقصان پہنچایا۔

مقامی لوگوں کو اطلاع ملنے پر لوگوں نے اس شخص کو پولیس کے حوالہ کردیا جو فی الحال پولیس تحویل میں ہے۔ اس شخص کی شناخت عمران کی حیثیت سے کی گئی۔

اس شخص کے تعلق سے بتایا جارہا ہے کہ یہ شخص ذہنی طور پر معذور ہے۔ اس ضمن میں شیخ پیٹ کے کارپوریٹر رشید فراز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کمیٹی کی اطلاع کے فوری بعد اس شخص کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی اور فورا ہی اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی واردات کوئی فرقہ وارانہ نہیں تھی بلکہ یہ شخص ذہنی معذور ہے اور اس کو جلد از جلد مینٹل ہاسپٹل سے رجوع کروایا جائے گا تاکہ مستقبل میں مزید کوئی ایسی حرکت نہ کرپائے۔