اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے اطلاعات کی 12ویں کانفرنس گزشتہ روز ترکی کے دار الحکومت استنبول میں شروع ہوئی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون نے میٹنگ کے مرکزی خیال کے”حقائق سے دور جانے والے دور میں غلط معلومات اور اسلامو فوبیا کے خلاف جنگ” ہونے پر زور دیتے ہوئے اسلامی ممالک سے اس ضمن میں تعاون قائم کرنے پر زور دیا۔
فخرالدین آلتون نے اسلام کے خلاف جعلی خبروں، غلط معلومات اور تحریف کی بڑھتی ہوئی شرح کی طرف توجہ مبذول کرائی اور عالم اسلام سے اسلام فوبیا اور غلط معلومات کے خلاف جنگ میں تعاون کی اپیل کی۔
انہوں نے کہاکہ ہر ریاست کو اپنے شہریوں کے حقوق اور آزادیوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس علاقے میں مختلف اقدامات کرنے اور ضابطے بنانے کی ضرورت ہے
غلط معلومات اور اسلام دشمنی کے ایک عالمی خطرہ ہونے پر زور دینے والے آلتون نے کہا کہ دنیا بھر میں من گھڑت خبروں کو حقائق اور صحیح معلومات پر فوقیت دیے جانے کی کوششوں کا مشاہدہ ہو رہا ہے جو کہ معاشرتی اور قومی سلامتی کو سمیت عالمی استحکام کو سنگین خطرات سے دو چار کر رہا ہے۔
انہوں نے جھوٹی خبروں کے خلاف جنگ کے لیے بعض اقدامات اٹھانے کے نا گزیر ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ” ہر ریاست کو اپنے شہریوں کے حقوق اور آزادیوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس علاقے میں مختلف اقدامات کرنے اور ضابطے بنانے کی ضرورت ہے۔”
واضح رہے کہ دنیا بھر میں اسلامک فوبیا اور اسلام کے خلاف دشمنی میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے آئے دن اسلام اور مسلمانوں کے خلاف غلط پروپیگنڈہ، جھوٹی خبریں اور اسلام کے خلاف غلط معلومات منظر عام لائی جاتی ہے۔