Hyd Youth Suicide Due to Financail Company Harassmen
تلنگانہ

فائنانس کمپینوں کی ہراسانی کی وجہ سے نوجوان کی خود کشی

حیدرآباد: شہر میں فائنانس کمپنیوں کی جانب سے ہراساں کرنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں اور ان کمپنیوں کی ہراسانی کی وجہ سے کئی نوجوانوں نے خود کشی بھی کی ہے۔

تازہ واقعہ میں ایک 33 سالہ نظام الدین نامی نوجوان نے بجاج کمپنی اور ایچ ڈی ایف سی بینک کی ہراسانی کے باعث خود کشی کرلی ہے۔

اس نوجوان نے خود کشی کرنے سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس کو بجاج فائنانس اور ایچ ڈی ایف سی بینک والے بہت زیادہ پریشان کررہے ہیں جس کی وجہ سے وہ خود کشی کررہا ہے۔

نظام الدین کی اہلیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نظام الدین کو بجاج فائنانس والے بہت پریشان کررہے تھے جس کی وجہ سے ہی اس نے خود کشی کی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجاج فائنانس کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی نوجوان اس طرح کا کوئی اقدام نہ کرے۔

واضح رہے کہ شہر حیدرآباد میں دن بہ دن نوجوانوں کی خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ فائنانس کمپنیاں تھوڑی سی رقم کے لئے نوجوانوں کو بے تحاشہ پریشان کرتے ہیں جس کے باعث یہ نوجوان اس طرح کا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔