پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر مرکزی حکومت کی جانب سے پابندی لگائے جانے کے بعد پی ایف آئی کیرالا اسٹیٹ کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہم پابندی کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔
کیرالا پی ایف آئی اسٹیٹ جنرل سکریٹری عبدالستار نے کہا کہ ‘پی ایف آئی کے تمام ممبران اور عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔
مرکزی وزرات داخلہ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ہمارے عظیم ملک کے قانون کی پاسداری کرنے والے شہری کے طور پر تنظیم اس فیصلے کو قبول کرتی ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس کی ذیلی تنظیموں یا ملحقہ اداروں یا طلبہ ونگ پر پانچ سال کی مدت کے لیے فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔