نئی دہلی: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کے بعد آج آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ امام عمیر احمد الیاسی نے موہن بھاگوت کو ‘راشٹر پتا (فادر آف نیشن) اور ‘راشٹر رشی’ قرار دیا ہے۔ مولانا الیاسی نے کہا کہ ہم سب کا ڈی این اے ایک ہے جبکہ صرف خدا کی عبادت کرنے کا طریقہ مختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ موہن بھگوت ہم سے ملاقات کے لیے آئے یہ ہمارے لیے اعزاز ہے، وہ ہمارے فادر آف نیشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنا چاہئے۔
امام عمیر الیاس پر صدر تحریک مسلم شبان مشتاق ملک نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ‘راسٹر پتا’مہاتما گاندھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت ‘راسٹر پتا’ نہیں ہوسکتا، مہاتما گاندھی سے بڑا اس ملک میں کوئی لیڈر نہیں ہے مہاتما گاندھی ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، تمام طبقات کو لیکر چلتے تھے۔ مہاتما گاندھی ہی اس ملک کے راشٹر پتا ہے۔ آج ملک برباد ہو رہا ہے ملک کی بربادی کے پیچھے آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہے۔
مشتاق ملک نے کہا کہ امام عمیر الیاس کے موہن بھاگوت کا مسلمانوں یا اس ملک میں رہنے والی عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بھارت کی عوام مہاتما گاندھی کو ہی فادر آف دی نیشن مانتی ہے۔ مہاتما گاندھی نے اس ملک کو گلدستے کی طرح سجایا ہے۔