حیدرآباد: ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان حیدرآباد میں کھیلے جانے والے کرکٹ میاچ کے تعلق سے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔
شہر حیدرآباد میں جم خانہ گراونڈ پر ٹکٹس بیچے جارہے ہیں جہاں عوام کا جم غفیر امڈ پڑا۔ لوگ رات سے ہی ٹکٹ خریدنے کیلئے جمع ہوچکے تھے اور لائن لگائے ہوئے تھے جیسے ہی ٹکٹ کاونٹر اوپن ہوا لوگوں میں بھگڈر مچ گئی اور کئی لوگ زخمی ہوئے۔
آج جم خانہ گراونڈ کے پاس ٹکٹ خریدنے کیلئے لوگوں میں بھگڈر مچ گئی جس کی وجہ سے 20 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔
صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس کو مجبورا لاٹھی چارج کرنا پڑا اس دوران یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ بھگدڑ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ پولیس نے یکسر طور پر کسی کی موت ہونے سے انکار کردیا۔
آئندہ اتوار کو حیدراباد کے اوپل اسٹیڈیم میں ہند آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میاچ کھیلا جانے والا ہے۔ جس کے باعث لوگ میچ دیکھنے کے لئے بے چین ہیں۔