کُل ہند تعمیر ملت کی جانب سے سیرت طیبہ کوئز
تلنگانہ

کُل ہند تعمیر ملت کی جانب سے سیرت طیبہ کوئز

حیدرآباد: کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے آج ہیڈ آفس میں یوم رحمۃ للعالمین کے موقع پر سیرت طبیہ کوئز کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکولوں کے طلبہ و طالبات پر مشتمل 100 ٹیموں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سرکردہ علماء اور تعمیر ملت کے ذمہ داروں کی موجودگی میں طلبہ و طالبات سے سیرت طیبہ سے متعلق مختلف سوالات پوچھے گئے، طلبہ نے سیرت طیبہ سے متعلق تشفی بخش جواب دیے۔ بعد ازاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور اسنادات تقسیم کیے گئے۔

سیرت طیبہ کوئز میں پہلے درجہ سے کامیاب ہونے والے کو 3000 ہزار روپے جبکہ دوسرے درجہ سے کامیاب ہونے والے کو 2500 روپے اور تیسرے درجہ سے کامیاب ہونے والے کو 1000 روپے دیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ دس ترغیبی انعامات بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔

تعمیر ملت کی جانب سے پچھلے 72 سال سے یوم رحمۃ للعالمین اور یوم صحابہؓ کے ضمن میں سیرت طیبہ کوئز منعقد کی جارہی ہے۔ ان دو پروگراموں کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات مرد و خواتین کیلئے علحدہ علحدہ پیمانے پر تقریری، تحریری، مضمون نویسی، سیرت طیبہ کوئز اور قرأت کلام پاک کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں۔ ان مقابلہ جات میں ہزاروں طلباء و طالبات، مرد و خواتین حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں اور اپنی تعلیمات اسلامی اور تاریخ اسلام سے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔