حرمین ایکسپریس کی ٹکر سے ایک شخص فوت
مسلم دنیا

مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس

سعودی عرب نے زائرین کی سہولت کے لیے مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان تیز رفتار ریل خدمات کا آغار کردیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس کے باعث زائرین کے لیے ان دو مقدس شہروں کے درمیان سفر کا وقت صرف دو گھنٹے 20 منٹ کا رہ گیا ہے۔

300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی حرمین ایکسپریس سلطنت کے مربوط ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا حصہ ہے۔اس جدید، تیز رفتار ٹرین میں 400 سے زیادہ بزنس اور اکانومی کلاس مسافروں کی گنجائش ہے جب کہ اس کے ٹکٹ کی قیمت 40 سے 150 سعودی ریال کے درمیان رکھی گئی ہے جو کہ 10.60 ڈالر سے 40 ڈالر کے برابر ہوتی ہے۔ اس ٹرین کا جدہ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے اسٹیشنز پر بھی اسٹاپ ہے۔

سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے فراہم کردہ ویزا اسکیم کے تحت سلطنت میں قیام کے دوران دنیا بھر کے لوگوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہے۔ ثقافتی اور مذہبی مقامات پر دوروں اور زیارتوں سے متعلق مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کرنا اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا سعودی ویژن 2030 کے اہم مقاصد میں شامل ہیں۔

سعودی عرب کے ‘ویژن 2030’ اصلاحاتی منصوبے کے تحت کئی حیرت انگیز تعمیری منصوبوں، جدید ٹیکنالوجی سے لیس جدید آلات اور شاندار اصلاحات متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ تیز رفتار ٹرین سروس کا آغاز اس ویژن کا پایہ تکمیل تک پہنچنے والا تازہ ترین پروجیکٹ ہے۔