بی جے پی سے منسلک کمپنی کی خدمات حاصل
مسلم دنیا

سعودی عرب میں 23 ستمبر کو نیشنل ڈے

سعودی عرب کا نیشنل ڈے ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ مملکت میں نیشنل ڈے کی تعطیل جمعرات 22 ستمبر 2022 کو ہوگی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے مملکت میں پرائیوٹ سیکٹر کے کارکنان کے لیے نیشنل ڈے کی تعطیل کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال نیشنل ڈے جمعہ 23 ستمبر 2022 کو ہے۔ جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اور اداروں میں تعطیل جمعرات 22 ستمبر کو ہوگی۔

وزارت کے مطابق نیشنل ڈے کی تعطیل ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے قومی دن کے ایک روز پہلے ہوتی ہے، اگر اس دن ہفتہ وار چھٹی ہو تو اس صورت میں نیشنل ڈے سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد تعطیل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کا نیشنل ڈے ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ نیشنل ڈے تیسری سعودی ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے، شاہ عبد العزیز آل سعود نے تیسری سعودی ریاست کے قیام کا اعلان 23 ستمبر 1932 کو کیا تھا۔ اسی مناسبت سے سعودی رہنما اور عوام 23 ستمبر کو نینشل ڈے مناتے ہیں۔