ریاست کرناٹک میں سینئر بی جے پی ایم ایل اے اروند لمباولی نے اپنے انتخابی حلقے میں معائنہ کے دوران ایک شکایتی خط لیکر آنے والی ایک خاتون کے ساتھ گالی گلوچ کی، دھمکی دی، اس کا ہاتھ کھینچا اور خواتین کی طرف سے دیا گیا درخواستی خط پھاڑ دیا۔
بنگلور۔(پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کی ریاستی نائب صدر پروفیسر سیدہ سعدیہ نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کے کلچر میں خواتین کا احترام نہیں ہے۔ وہ بی جے پی ایم ایل اے اروند لمباولی کے واقعہ کے بارے میں بات کر رہی تھی جنہوں نے ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور متکبرانہ سلوک کا مظاہرہ کیا جب وہ ایک درخواست نامہ لے کر ان سے رابطہ کیا۔
بسواراج بومائی کی بی جے پی حکومت نے نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری کرنے کے الزام میں مروگا مٹھ سیر کو گرفتار کرنے میں دانستہ تاخیر اور ڈرامے سے یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ خواتین کی حفاظت کے بارے میں کتنی سنجیدہ ہے۔ جب ہم اس حکومت کا اس قسم کا غیر حساس رویہ دیکھ رہے ہیں تو ایک اور چونکا دینے واقعہ والا سامنے آیا ہے۔
سینئر بی جے پی ایم ایل اے اروند لمباولی نے اپنے انتخابی حلقے میں معائنہ کے دوران ایک شکایتی خط لیکر آنے والی ایک خاتون کے ساتھ گالی گلوچ کی، دھمکی دی، اس کا ہاتھ کھینچا اور خواتین کی طرف سے دیا گیا درخواستی خط پھاڑ دیا۔
پروفیسر سیدہ سعدیہ نے کہا کہ کل واقعہ سراسر تکبر کے سوا کچھ نہیں تھا۔اس واقعے کے بعد لمباولی کے رویے کی بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی۔ ”کیا میں نے کسی کی عصمت دری کی ہے؟” انہوں نے اپنے رویے کو جواز بناتے ہوئے پوچھا۔ وہ پہلے ہی خواتین کے تئیں اپنے رویے سے نیچے گر چکے تھے اور اپنا دفاع کرتے ہوئے اس تبصرے سے مزید نیچے گر گئے۔ لمباولی کی یہ ذہنیت جو ایک سینئر ایم ایل اے اور سابق وزیر ہیں ناقابل قبول ہے اور انہیں اپنے رویے پر شرم آنی چاہیے۔
وزیر اعظم مودی نے اپنی یوم آزادی کی تقریر میں خواتین کے احترام کی بات کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کی توہین کی ذہنیت بڑھ رہی ہے اور کہا کہ خواتین کا احترام ملک کا سب سے اہم ستون ہے۔
انہوں نے ‘ناری شکتی’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو خواتین کا احترام کرنے کا عہد لینا چاہیے۔ ایسا لگتا ہے کہ اروندا لمباولی شاید اس حلف کے دوران موجود نہیں تھے۔ ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ کا صحیح مطلب، جس کا مودی ہر روز وکالت کر رہے ہیں، لوگوں کو خواتین کی توہین کرنے کی ترغیب دینے کا ایک اور طریقہ ہو سکتا ہے۔
پروفیسر سیدہ سعدیہ نے کہا کہ خواتین کے ساتھ عزت کے بغیر برتاؤ کرنا بی جے پی کا اصل کلچر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں لوگ انہیں مناسب سبق سکھائیں گے۔لمباولی کا رویہ اس ملک کی خواتین کی توہین ہے۔
ایس ڈی پی آئی ریاستی نائب صدر، پروفیسر سیدہ سعدیہ نے مطالبہ کیا کہ ایم ایل اے اروند لمباولی کو اعلانیہ معافی مانگنی چاہیے۔