Lathi charge on peaceful protestors is condemnable
تلنگانہ

پُر امن احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت

شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے دوران پولیس کی لاٹھی چارج سے زخمی ہونے والے نوجوانوں سے تعمیر ملت کے ضیاء الدین نیر اور امیر امارات ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے ملاقات کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مولانا اور ضیاء الدین نیر نے لاٹھی چارج سے زخمی ہونے والے متعدد نوجوانوں سے ملاقات کی اور انہیں تسلی۔

انہوں نے نوجوانوں کے زخمی ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ پر امن احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں ہی گرفتار کیا جارہا ہے جو اصل مجرم ہے اس کو گرفتار نہیں کیا جارہا ہے۔

بعد ازاں مولانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سٹی پولیس کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ان تمام نوجوانوں کو رہا کردیا جائے، اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ شہر حیدرآباد میں 22 اگسٹ سے راجہ سنگھ کی جانب سے شان رسالت ﷺ میں گستاخی کے بعد سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ احتجاج کو روکنے کےلئے پولیس نے کئی مقامات پر لاٹھی چارج کیا۔ گذشتہ روز شاہ علی بنڈہ اور دیگر متصل علاقوں میں احتجاجی کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا اورگھروں میں گھس کر نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔