ریاض: ایک سعودی عدالت نے سلمیٰ شہاب نامی ایک خاتون کو ٹویٹر سرگرمی پر 34 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ بدھ کو اے ایف پی کی طرف سے جاری کردہ عدالتی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سلمیٰ الشہاب کے خلاف مملکت میں "امن عامہ میں خلل ڈالنے” کی کوشش کرنے والے مخالفین کی مدد کرنے کے الزام میں سعودی اپیل کورٹ نے 9 اگست کو سزا سنائی تھی۔
برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کرنے والی اور دو بچوں کی ماں شہاب پر سزا کے ایک حصے کے طور پر مزید 34 سال کے لیے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ٹویٹر پر تقریباً 2,600 فالوورز کے ساتھ، شہاب نے قدامت پسند سنی مسلم ملک میں خواتین کے حقوق کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔
یہ سزا تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاست میں حقوق کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے درمیان سامنے آئی ہے، جہاں کئی افراد کو جیل کی سزائیں اور سفری پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
شہاب کو جنوری 2021 میں سعودی عرب میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ برطانیہ میں اپنی تعلیم کے درمیان چھٹیوں پر آئی تھیں۔ اس 34 سالہ خاتون کو ابتدائی طور پر جون میں چھ سال کی سزا سنائی گئی تھی، جس میں تین سال کی معطلی اور اتنی ہی مدت کی سفری پابندی بھی شامل تھی۔
لندن میں مقیم حقوق کے گروپ ALQST نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "سعودی حکام کی جانب سے ایک پرامن کارکن کے لیے اب تک کی سب سے طویل قید کی سزا” قرار دیا ہے۔”یہ خوفناک سزا خواتین اور قانونی نظام میں اصلاحات کے سعودی حکام کے دعوؤں کی قلعی کھولتی ہے اور فیصلہ کا مذاق اڑاتی ہے۔