SDPI Celebrated 176th Independant Day across the country
متفرق مضامین

ایس ڈی پی آئی کا ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن

ملک بھر میں 15 اگسٹ کو 76 واں یوم آزادی کا جشن منایا گیا اور اب بھی ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف پروگرامس منعقد کیے جارہے ہیں۔

نئی دہلی۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے ملک بھر میں 76واں یوم آزادی تقریبات کو تزک و احتشام سے منایا۔ پارٹی کے مرکزی دفتر دہلی میں پارٹی ریاستی صدر ڈاکٹر آئی اے خان کی دعوت پر پارٹی کے قومی صدر ایم کے فیضی نے پارٹی کے سینئر لیڈروں، کارکنوں، دفتری عملے اور عوام کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا۔
ملک کے لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایم کے فیضی نے شہداء اور مجاہدین آزدی کی قربانیوں کو یاد رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی جو طاقت دیتی ہے اس سے سب کو لطف اندوز ہونا چاہئے۔ تاہم ایسی قوتیں ہیں جو اس میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ ہم دینا کی سب سے بڑی جمہوریت ہیں لیکن نئے آئین کے مسودے اور شائع ہونے کی خبریں بھی پڑھتے ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔

ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے کہا کہ آزادی صرف احتجاج سے حاصل نہیں ہوئی، ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دیں اور جانیں دیں۔ آج ہمیں اپنے آئین کے تحفظ ور سب کیلئے انصاف اور مساوات کو یقینی بنانے کیلئے اسی طرح کی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری الیاس تمبے، قومی سکریٹریان عبدالستار، فیصل عزالدین، اور دہلی اسٹیٹ کوآرڈنیٹر عبدالقادر، قومی ورکنک کمیٹی ممبر ظہیر عباس دیگر عہدیداران اور عملہ موجود تھا۔