AL QAEDA LEADER ZAWAHIRI KILLED IN DRONE ATTACK
مسلم دنیا

القاعدہ رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایمن الظواہری کو سی آئی اے نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا جس میں وہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق الظواہری نے 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کی کمان سنبھالی تھی۔ ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکا نے 25 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے امریکی حملے کی تصدیق کی ہے۔ ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکی کارروائی عالمی اصولوں کے خلاف ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔