بی جے پی کی جانب سے سرینگر کے گھنٹہ گھر لال چوک سے کرگل کے لئے ایک ترنگا ریلی نکالی گئی جس میں 300 موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی کو بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چگھ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ 26 جولائی کو وجے دیوس کے موقع پر کرگل وار میموریل پر اختتام پذیر ہوگا۔۔ریلی میں شرکاء کا تعلق بی جے پی کے یووا مورچہ سے تھا جو ملک کے مختلف مقامات سے آئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ریلی گاندربل پہچنے پر بھاجپا کے ورکروں اور بھاجپا ذمہ داروں نے اس کا استقبال کیا۔اور ریلی میں شامل لوگوں کو دوپہر کا کھانا گاندربل کے وایل میں کھلایا گیا۔
ریلی میں شامل لوگوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کو سیاحت کا دارالحکومت بنا دیا ہے۔ عبداللہ اور مفتی خاندان کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جڑواں خاندان پچھلے 70 سالوں میں لوگوں کی خدمت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا تھا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد، کوئی بھی جموں و کشمیر میں ترنگا نہیں لہرائے گا، وہ لال چوک کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ کس طرح ہر کوئی اپنے ہاتھوں میں ترنگا اٹھائے ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جڑواں خاندان بلند ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ اور یہ کہ آرٹیکل 370 کو ختم نہیں کیا جا سکتا، لیکن پی ایم مودی نے اسے ممکن بنایا ہے۔ انہوں نے کہا جڑواں خاندانوں نے ہاتھ ملایا ہے اور گپکار گینگ کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔