دنیا کی سب سے کم عمر کتاب سیریز مصنف
مسلم دنیا

سعودی عرب: 14 سالہ لڑکی دنیا کی سب سے کم عمر کتاب سیریز مصنف

ریاض: سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی خبر کے مطابق ایک 14 سالہ سعودی لڑکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ کر کتابوں کی سیریز شائع کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین خاتون بن گئی۔ ریتاج الحازمی کی عمر 12 سال 295 دن تھی جب ان کے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی۔

"گمشدہ سمندر کا خزانہ،” "پوشیدہ دنیا کا پورٹل،” اور "مستقبل کی دنیا سے پرے” یہ سب ریتاج کے لکھے گئے ناولز ہیں۔

ریتاج بچوں کے لیے افسانے لکھتی ہے تاکہ وہ زیادہ تخلیقی انداز میں سوچ سکیں اور ان کے تخیل کو وسعت دے سکیں، اپنے آن لائن اسٹور اور بہت سے دوسرے آن لائن پورٹلز کے ذریعے کتابیں فروخت کر رہی ہیں۔

ریتاج نے چھ سال کی عمر میں مختصر کہانیاں اور ڈائریاں لکھنا شروع کیں جس کے بعد اس کے اہل خاندان اور دوستوں نے اس معاملے میں کافی تعاون کیا۔

سات سال کی عمر میں، ریتاج نے سعودی عرب میں لائبریریاں جا کر کتابیں پڑھنا شروع کیا۔ ریتاج کا پہلا ناول انگریزی میں دس سال کی عمر میں شائع ہوا۔ اس ناول کا عنوان تھا "ٹریزر آف دی لوسٹ سی” 2019 میں شائع ہوا تھا۔

اس کی دوسری کتاب، جس کا عنوان ہے "پورٹل آف دی ہڈن ورلڈ،” نومبر 2020 میں شائع ہوئی۔ اس نے اس کے بعد اپنے تیسرے ناول "بیونڈ دی فیوچر ورلڈ” کے ساتھ 2021 میں شائع کیا۔

ریتاج نے حال ہی میں سیریز میں چوتھا ناول ’’ پسیج ٹو دی اَن نون” لکھنا مکمل کیا، وہ دنیا کے بچوں کو ان کے خوابوں کا تعاقب کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ریتاج اس وقت آب و ہوا کے مستقبل پر "دی ڈے بی فور 2050” کے عنوان سے ایک نئی کتاب شائع کرنے پر کام کر رہی ہے۔

ریتاج سعودی عرب کے مشرقی صوبے دہران میں پیدا ہوئیں، وہ عربی، انگریزی زبان پر عبور رکھتی ہیں اور جاپانی بھی سیکھ رہی ہیں۔