owaisi on MP Municipal Election
تلنگانہ

مدھیہ پردیش: بلدیاتی انتخابات پر اویسی کا رد عمل

مدھیہ پردیش بلدیاتی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کے 6 کونسلر کامیابی کے ساتھ مدھیہ پردیش کی سیاست میں داخل ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ریاست مدھیہ پردیش میں 7 سال بعد ہوئے بلدیاتی انتخابات میں برہان پور اور ضلع کھنڈوا میں ایک ایک امیدوار اور منجملہ 6 امیدواروں کی کامیابی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے رائے دہندگان سے تشکر کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس کے امیدواروں کو کامیابی دلانے پر میں رائے دہندگان سے تشکر کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان انتخابات میں ہم نے اپنی پوری کوشش کی ہے ہم مزید عوام کے بھروسے کو جیتنے کی کوشش کریں گے اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں مجلس ہمیشہ ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔

بلدیاتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کو ٹکر دینے کے لیے آل انڈیا اتحاد المسلمین نے لگ بھگ تمام اضلاع میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے۔ وہیں برہانپور میں بھی مجلس کا ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

ریاست کے ضلع کھنڈوا میں بھی اتحاد المسلمین کے ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے, کھنڈوا کے چھتر پتی شیواجی وارڈ سے شاکیرا بلال پینٹر نے کانگریس پارٹی کی لگاتار تین بار کامیاب ہوئی نور جہاں بی کو 278 ووٹوں سے ہرا کر اپنی کامیابی درج کی۔

واضح رہے کی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اس بار پہلی بار مجلس اتحاد المسلمین نے اپنا کھاتا کھولا ہے اس بار مجلس نے کونسلر سے لیکر کر میئر تک کے انتخابات میں حصہ لیا ہے اور مجلس نے عام آدمی پارٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔