crime
قومی خبریں

اترپردیش: مسجد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

اترپردیش کے بلند شہر کی ایک مسجد میں نماز ادا کرنے کے دوران ایک بزرگ شخص کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ مسجد میں قتل کا یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک اور امت مسلمہ کے لئے باعث تشویش ہے۔

بلند شہر: شہر کے خرجہ نگر کوتوالی علاقے کی ایک مسجد میں فائرنگ کی گئی، جس میں ایک 65 سالہ ادریس نامی بزرگ شخص کی موت ہوگئی ہے۔

ادریس صبح فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد گئے تھے، بتایا جارہا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد نے مسجد کے اندر فائرنگ کی جس میں وہ ہلاک ہوگئے۔

اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کچھ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیے جس کی پولیس تفتیش کررہی ہے، پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

بلند شہر کے ایس ایس پی شلوک کمار نے کہا کہ تھانہ خرجہ نگر میں ایک ادریس نامی شخص صبح فجر کی نماز پڑھنے جارہے تھے، تبھی کچھ لوگوں نے ان پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اس معاملے میں کچھ سی سی ٹی فوٹیچ ملے ہیں، اہلخانہ نے بتایا کہ پاس میں رہنے والے شخص پر انہیں شک ہے، فی الحال پوچھ گچھ جاری ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔