تلنگانہ

ہراجات چرم ہائے قربانی شہر حیدرآباد

عید الضحی کے موقع پر قربانی کے بعد چرم کو مدارس اسلامیہ کو عطیہ کردیا جاتا ہے عید الضحی کے تین دن بعد ان چرم کو نیلامی کے ذریعہ فروخت کردیا جاتا ہے۔

حیدرآباد: ہیچ محمد علی ( صدر نشین انجمن ) ایس محمد عارف حسین ( جنرل سکریٹری انجمن ) و مجلس شوری انجمن کی اطلاع کے بموجب انجمن تاجران چرم مشیر آباد کی نگرانی میں محلہ‘ شہر حیدرآباد و اضلاع کے اداروں کے چرم قربانی کے ہراجات مورخہ 14 جولائی 2022 بروز جمعرات بوقت صبح 11 بجے بمقام احاطہ انجمن گرلز ہائی اسکول مشیر آباد میں منعقد ہوں گے۔

تمام اداروں کے ذمہ داروں سے گذارش ہے کہ اگر وہ اپنے چرم ہائے قربانی کا ہراج کروانا چاہتے ہیں تو ایک دن پہلے دفتر انجمن تاجران چرم پہنچ کر شخصی طور پر یا فون نمبر 9032643625 یا 040۔27533080 پر اطلاع دیں۔

نوٹ: خریداروں سے گذارش ہے کہ چرم قربانی کا معائنہ کرنا ہوتو ان اداروں سے قبل ہراج رابطہ پیدا کریں۔

1) دار العلوم رحمانیہ رنگیلی کھڑکی‘ تالاب کٹہ حیدرآباد۔ 2 ) مرکز اہل سنت وجماعت‘ روبرو ائے ایم ڈی فنکشن ہال ایراکنٹہ حیدرآباد۔