حالات حاضرہ

ملک بھر آج عید الضحی منائی جارہی ہے

ہندوستان، پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

عید الاضحیٰ میں مسلمان سنت ابراہیمی علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں اور اس کا گوشت، غرباء و مساکین کے علاوہ عزیز و اقارب میں تقسیم کرتے ہیں۔

مسلسل دو سال کی پابندیوں کے بعد اس سال تمام پابندیوں سے آزاد ہوکر ہندوستان کے مسلمانوں نے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی ہے۔

وہیں اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں تہواروں مثلاً عیدالاضحیٰ، ساون کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ یہ سختی 10 اگست 2022 تک جاری رہے گی۔

احکامات میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر جانوروں کی قربانی نہیں دی جائے گی، ساتھ ہی مندر مسجد میں لگے لاوڈ اسپیکروں کو ضابطے کے مطابق ہی بجایا جائے گا۔

عوامی مقامات پر جانوروں کی قربانی اور لاوڈ اسپیکر تیز بجانے پر بھی پوری طرح سے پابندی رہے گی۔