نئی دہلی: جے این یو کے سابق طالب علم شرجیل امام نے دہلی کی ایک عدالت میں تہاڑ جیل کے اہلکاروں کی طرف سے ہراساں کرنے اور حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ شرجیل امام 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے پیچھے مبینہ سازش سے متعلق ایک معاملے میں ایک ملزم ہے۔
شرجیل نے اپنے وکیل احمد ابراہیم کے ذریعے الزام لگایا کہ تہاڑ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے 8-9 مجرموں کے ساتھ تلاشی کی آڑ میں اس کے سیل میں گھس کر اس پر حملہ کیا اور اسے دہشت گرد اور ملک دشمن کہا۔
ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے پیر کو تہاڑ جیل حکام سے جواب طلب کیا اور تفصیلی سماعت کے لیے معاملہ 14 جولائی 2022 مقرر کی ہے۔
امام کی درخواست ککڑڈوما کورٹ میں پڑھی گئی، "30 جون کو شام 7:30 بجے کے قریب، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ 8-9 مجرموں کے ساتھ تلاشی لینے کے نام پر درخواست گزار کے سیل میں آئے۔ مجرموں کے لیے تلاشی آپریشن کی اجازت نہیں ہے اور یہ صرف قابل عملہ ہی انجام دے سکتا ہے۔ مذکورہ تلاشی کے دوران درخواست گزار کی کتابیں اور کپڑے پھینک دیئے گئے، حملہ کیا گیا اور اسے دہشت گرد اور ملک دشمن قرار دیا گیا۔
شرجیل نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ مستقبل میں کسی بھی حملے اور ہراساں کرنے سے محفوظ رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔
10 جون کو دہلی کی ایک عدالت نے غداری کیس میں شرجیل امام کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ ملتوی کر دیا۔ امکان ہے کہ عدالت 7 جولائی 2022 کو حکم سنائے گی۔
امام پر شہریت (ترمیمی) ایکٹ اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) پر حکومت کے خلاف دسمبر 2019 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے باہر کے علاقے میں مبینہ طور پر تشدد ہوا تھا۔
شرجیل امام پر مبینہ اشتعال انگیز تقاریر کے لیے بغاوت کے الزام عائد ہے اور وہ جنوری 2020 سے عدالتی حراست میں ہیں۔
سپریم کورٹ نے مئی میں سیکشن 124A، آئی پی سی کو التواء میں رکھنے کی ہدایت دی تھی اور مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں سے کہا تھا کہ وہ اس دفعہ کے تحت غداری کے جرم کے لیے کوئی مقدمہ درج کرنے سے گریز کریں۔