پولیس کی جانب سے ذاتی تفصیلات جمع کرنا غیر آئینی
متفرق مضامین

ذاتی تفصیلات جمع کرنے کے خلاف پولیس کمشنر و ضلع افسر کو میمورنڈم

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے وارانسی پولیس انتظامیہ کے ذریعہ عام شہریوں کی ذاتی تفصیلات کو زبردستی جمع کرنے کے خلاف پولیس کمشنر و ضلع افسر کو میمورینڈم دیا۔

لکھنو۔ (پریس ریلیز)۔ گزشتہ 25جون 2022سے وارانسی ضلع پولیس نے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے عہدیداروں، اراکین اور دیگر سادہ لوح شہریوں کے گھر ان کے ذاتی دستاویزات جیسے آدھار کارڈ نمبر، پین کارڈ، بینک سیونگ اکاؤنٹ نمبر کے ساتھ انکم اور کاسٹ سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ سائز فوٹو، فیملی شجرہ و وغیرہ کا زبردستی مطالبہ کررہی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ پولیس انتظامیہ کو کسی کی ذاتی دستاویز کی کیا ضرورت ہے، پولیس انتظامیہ کوئی آئینی تقاضا بتانے کو تیار نہیں ہے اور ذاتی دستاویز اور معلومات نہ دینے پر انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے رہی ہے۔ جن لوگوں کے ذاتی کاغذات پولیس اہلکاروں نے زبردستی چھین لیے ہیں ان کے خاندان اور سماج میں یہ خوف ہے کہ ان کا غلط استعمال کرکے ان کے خلاف کوئی جھوٹی سازش رچی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں مسقبل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ایسی تشویش اور فکر فطری ہے۔

اس معاملے کو لیکر سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کافوری نوٹس لیتے ہوئے مناسب کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ پولیس انتظامیہ کی اس غیر آئینی حرکت کو روکا جائے اور اس کی وجہ سے سماج میں خوف و ہراس پھیل جائے۔

ایس ڈی پی آئی نے یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ اگر اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو ایس ڈی پی آئی دھرنا مظاہر ے وغیرہ پر مجبور ہوجائے گی۔ یہ اطلاع ایس ڈی پی آئی اتر پردیش کے جنر ل سکریٹری معید ہاشمی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں ایس ڈی پی آئی ضلع وارنسی کے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ آفیسر وارانسی اور پولیس کمشنر وارنسی سے ملاقات کی ہے اور نہیں ایک میمورینڈم پیش کیا ہے۔ اس وفد میں ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر پرویز احمد، ضلعی جنرل سکریٹری شمیم انصاری، ضلعی سکریٹریان نورا لامین، اختر جمال، انوار احمد، احسن علی وغیرہ شامل تھے۔