حاجیوں کی خدمت کے لئے ہمہ تن مصروف
متفرق مضامین

حج 2022کی خدمات کیلئے انڈیا فریٹر نٹی فورم کی ٹیم 24گھنٹے حاجیوں کی خدمات کیلئے مسلسل تیار

(مکہ۔سعودی عرب۔ راست)۔حج 2022کی خدمات انجام دینے والی انڈیا فریٹر نٹی فورم (IFF) ٹیم کے نائب کپتان شاکر حق نیلیادی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ہمارے ٹیم 24گھنٹے حاجیوں کی خدمات کیلئے مسلسل تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ انڈیا فریٹر نٹی فورم(IFF) 20 سالوں سے حجاج کی خدمت میں سرگرم ہے۔خلیجی ملک میں سماجی خدمات میں مسلسل سب سے آگے رہنے والا انڈیا فریٹرنٹی فورم ہر سال کی طرح اس سال بھی حجاج کی خدمت کیلئے تیار ہے۔ 2022کے حج کیلئے ہندوستان سے 70ہزار حجاج مکہ مکرمہ میں داخل ہوچکے ہیں۔

انڈیا فریٹرنٹی فورم پچھلے بیس سالوں سے مکہ، عزیزیہ، منی اور عرفہ میں عازمین حج کی مسلسل خدمت کررہا ہے۔ اس بار حاجیوں کی رہائش گاہ عزیزیہ سے جمعہ کی نماز کیلئے حرم شریف آنے والے حاجیوں کیلئے بس پوائنٹ پر رک کر ان کی رہائش گاہ تک پہنچنے کیلئے مناسب رہنمائی دے کر اور پانی کا انتطا م کرکر انسانی خدمت میں مصروف ہیں۔

نیز انڈیا فریٹر نٹی فورم روازنہ کچھ حاجیوں کی کفالت کے ذریعے یہ کام کررہا ہے کیونکہ کچھ حاجیوں کے لیے کھانا پکانا آسان ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایف ایف کے رضاکاران تمام حاجیوں کے آرام گاہوں کا دورہ کررہے ہیں اور دھوپ میں نکلتے ہوئے انہیں کوویڈ اور دیگر وائرس کی بیماریوں اور ان کی صحت کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں۔

اسی طرح خواتین رضاکار بھی خاص طو رپر خواتین حجاج کی خدمت میں مصروف ہیں۔ خواتین رضاکار اس عمارت کا دورہ کررہے ہیں جہاں خواتین حجاج مقیم ہیں اور ان کے مسائل کے مناسب حل اور ان کی تسلی بخش مدد کررہیں۔