ایس ایس سی میں ایم ایس ایجوکیشن کی شاندار کارکردگی
متفرق مضامین

ایس ایس سی میں ایم ایس ایجوکیشن کی شاندار کارکردگی

شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف تعلیمی ادارہ ایم ایس ایجوکیشن کے طلباء وطالبات نے ایس ایس سی امتحانات میں اعلی سطح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ تلنگانہ بورڈ کی طرف سے جاری کئے گئے ریزلٹ کے مطابق ایم ایس کے طلباء نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایم ایس کے ڈائرکٹر معظم حسین نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایم ایس ایجوکیشن کے ایک ہزار اٹھارہ طلبہ نے ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 969 طلبہ نے 90 فیصد سے زائد مارکس سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان طلبہ میں سے 11 طلبہ نے 10 گریڈ میں سے گریڈ حاصل کیے ہیں جو ایم ایس ادارہ اور ان کے والدین کے لئے فخر کی بات ہے۔ مزید 28 طلبہ نے 9 پوائنٹ 8 گریڈ حاصل کیا ہے۔

اس پر مسرت موقع پر ایم ایس کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایس ایس سی میں کامیاب ہونے والے طلبہ اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کی گئی۔

ایم ایس کے ڈائرکٹر معظم حسین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلباء کامیابی حاصل کریں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کر کے اپنی ذمہ داری نبھائیں اور قوم کا اثاثہ بنیں۔ ایم ایس کی شروع سے یہی کوشش رہی کہ ملت کے طلباء نمایاں کامیابی حاصل کر کے قوم کا نام روشن کریں ۔ اس کے لیے ایم ایس کی انتظامیہ ہمہ وقت مصروف رہتی ہے۔ ایم ایس میں تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی پوری توجہ دی جاتی ہے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دین بھی بچوں میں داخل ہوسکے اور وہ اپنے عملی زندگی میں ایک کامل مسلمان بن کر زندگی گزاریں ۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایس گذشتہ 25 برسوں سے مسلم سماج کے طلباء کی تعلیمی سطح میں بہتری کے لیے کام کررہا ہے اور یہ اس کا ثمر ہے کہ آج مسلم سماج کے بچے اور بچیاں تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ریاست تلنگانہ کا ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو طلباء کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی بھی تعلیم فراہم کرتا ہے تاکہ تعلیم حاصل کر کے ایم ایس کے طلباء ملک و قوم کی خدمات انجام دیں اور ایک شہری ثابت ہوں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ ایم ایس مینجمنٹ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ طلباء کو بہترین سے بہترین اساتذہ اور تمام لازمی انفراسٹرکچر مہیا ہو تاکہ وہ شاندار ریزلٹ حاصل کریں ۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کی وزیر تعلیم پی۔سبیتا اندرا ریڈی نے آج دسویں جماعت کے امتحانات 2022 کے نتائج جاری کردیے۔ ان امتحانات میں ریاست بھر کے 5,03,579 طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی۔ جن میں سے 4,53,201 طلبہ کامیاب قرار دیے گئے۔ اس طرح 90 فیصد طلبہ ان امتحانات میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ان امتحانات میں 819 طلبہ نجی طور پر امتحانات میں شریک ہوئے تھے۔ ان میں سے 425 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں ان کا تناسب 51.89 فیصد رہا۔

دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 23 مئی تا یکم جون منعقدکیے گئے تھے ان امتحانات میں جملہ 5,08,143 طلبہ شرکت کرنے والے تھے تاہم 5,564 طلبہ نامعلوم وجوہات کے سبب ان امتحانات میں شریک نہیں ہوئے۔

لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد 92.45 رہا جبکہ 87.61 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے۔ سبیتا اندرریڈی نے کہا کہ مجموعی طور پر 90 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔