پی ڈی پی سربراہ وسابق وزیراعلی محبوبہ مفتی
جموں و کشمیر

‘حکومت نوجوانوں کو تعلیم سے محروم کرنا چاہتی ہے’

سری نگر میں پی ڈی پی سربراہ وسابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے اسکولوں کو بند کیے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے اسکولوں میں کوئی ہتھیاروں کی ٹریننگ نہیں دی جاتی ہے بلکہ یہاں کے اسکولوں میں ماڈرن ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم دی جاتی ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت ہماری تعلیم کو بھی نشانہ بنارہی ہے، اور ہمارے نوجوانوں کو تعلیم سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔

سری نگر میں پی ڈی پی سربراہ وسابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بندوق سے کنارہ کشی کریں اور عسکریت پسندی میں شامل نہ ہو۔

 

اس دوران انہوں کہا کہ ایک طرف سے حکومت دعوی کر رہی ہے کہ کشمیر میں امن قائم ہے لیکن دوسری جانب نوجوانوں کو پکڑ دھکڑ اور بغیر کسی الزام کے گرفتار کیا جا رہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ شوپیاں کے سدھو گاؤں کے نوجوان کو پولیس نے گھر سے گرفتار کیا اور بعد میں وہ کپواڑہ انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا گیا جب وہ گھر سے گرفتار کیا گیا تو وہ کیسے انکاونٹر میں مارا گیا۔