Muhammed ALi Shabbir Visit Haj Camp in Hyderabad
قومی خبریں

کانگریس رہنما و سابق ریاستی وزیر محمد علی شیبر کا حج کیمپ کا دورہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے حج ہاوز نامپلی میں عازمین حج کے تیسرے قافلے کی وداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں تلنگانہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کے عازمین حج نے شرکت کی اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر محمد علی شبیر نے عازمین حج کو حج سے متعلق اہم باتیں بیان کی اور حج کے دوران فضول اور بےکار کاموں سے بچنے کی تلقین کی اور صرف اور صرف عبادت کی جانب توجہ دینے کی ہدایت دی۔

سابق محمد علی شیبر نے اس موقع پر اپنے حج کے تجربات کو بیان کیا اس دوران محمد علی شبیر نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مقدس سفر کے دوران ملک بالخصوص تلنگانہ میں امن اور خوشحالی کے لیے دعا کریں۔

عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے مشورہ دیا کہ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس شہروں میں قیام کے دوران عبادات پر توجہ مرکوز کریں۔ جب آپ مسجد حرام میں داخل ہونے کے بعد پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھے تو اپنے دل سے اور جو زبان آپ کو آتی ہیں اس میں دعا کریں، اللہ جانتا ہے کہ آپ کے دل میں کیا ہے اور وہ دل سے کی گئی دعا کو قبول کرتا ہے۔

سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے عازمین حج کو ان کے مقدس سفر کے لیے مبارکباد پیش کی جو انہیں ‘اللہ کے مہمان’ بناتا ہے، خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس مقدس سفر پر روانہ ہورہے ہیں۔

کانگریس لیڈر نے عازمین حج کو مشورہ دیا کہ وہ سفر کے دوران بالخصوص مقامات مقدسہ میں عبادت کے دوران ہرگز بھی موبائل فون استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عازمین اپنا موبائل فون صرف ضرورت کے وقت استعمال کریں اور زیادہ تر وقت مسجد حرام میں گزارتے ہوئے عبادات کی جانب توجہ دیں۔

محمد علی شبیر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہندوستان میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت اور تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا جس کی وجہ سے وطن عزیز ایک مشکل دور سے گذررہا ہے، ’’میں تمام عازمین حج سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ملک میں امن وامان کے لیے دعا کریں۔ آپ ان تمام لوگوں کے دلوں میں نفرت کو پیار سے تبدیل کرنے کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دو سال بعد دنیا بھر سے 10 لاکھ عازمین حج کو مقدس فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی، اس مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر سے عازمین حج سعودی عرب پہچنا شروع ہوگئے ہیں۔