مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش کا پردہ فاش
حالات حاضرہ

تبدیلی مذہب: مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش کا پردہ فاش

ملک بھر میں کئی برسوں سے تبدیلی مذہب کا موضوع زیر بحث ہے۔ اگر کوئی ہندو شخص مسلمان ہوتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور حالیہ دنوں میں ملک کے مشہور علماء دین، مولانا کلیم الدین صدیقی، مولانا عمر گوتم، مولانا جہانگیر قاسمی اور دیگر کو مبینہ مذہب تبدیل کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام کے امباگاؤں سے 18 افراد پر مشتمل ایک خاندان نے اسلام چھوڑ کر کے ہندو مذہب قبول کرنے کا تازہ ترین معاملہ سامنے آیا۔ میڈیا کے ایک حصے اور بعض مذہبی تنظیموں نے ان افراد کے ہندو مذہب قبول کرنے کی خبر کو گھر واپسی قرار دیا۔ لیکن حقیقت اس وقت سامنے آگئی جب مذکورہ خاندان کی ایک خاتون نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ کبھی مسلمان بنے ہی نہیں تھے صرف مسلمانوں کا روپ اختیار کرکے وہ درگاہوں اور مساجد کے باہر بھیک مانگتے تھے۔

مسلم افراد کے تبدیلی مذہب کی خبر سامنے آنے کے بعد مدھیہ پردیش جمعیت علماء ہند کے صدر حاجی محمد ہارون نے رتلام جمعیت کے وفد سے معاملے کی تصدیق کرنے کی ہدایت دی۔ رتلام جمعیت نے موقع واردات کا جائزہ لیا اور پایا کہ’ وہ 18 افراد جو مذہب اسلام کو ترک کرکے ہندو مذہب قبول کیا ہے اصل میں کبھی مسلمان ہی نہیں تھے بلکہ پہلے سے ہی ہندو تھے۔

مدھیہ پردیش جمعیت علماء ہند کے صدر حاجی محمد ہارون نے اس ضمن میں کہاکہ رتلام میں ہندو خاندان کے افراد کو دوبارہ ہندو بنائے جانے کی خبروں کو جس طرح سے میڈیا کے ایک گروپ اور فرقہ پرست عناصر کی جانب سے ایک پروپیگنڈہ کے تحت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا وہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ’ جب جمیعت نے ان لوگوں سے بات کی اور وہاں کے حالات کا جائزہ لیا تو پایا کہ وہ لوگ پہلے سے ہی ہندو تھے، بلکہ مسلمانوں کا حلیہ اختیار کرکے درگاہوں اور مساجد کے باہر بھیک مانگتے تھے۔ ہندو تنظیموں کی اس حرکت کی وجہ سے انہیں نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔

حاجی محمد ہارون نے مزید کہاکہ مسلمان کثرت سے زکوۃ, صدقہ اور فطرہ ادا کرتے ہیں، یہی وجہ ہے ضرورت مند مسجدوں اور درگاہوں کا رخ کرتے ہیں اور اپنا پیٹ بھرنے کے لیے مسلمانوں جیسا حلیہ اختیار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کئی برسوں سے تبدیلی مذہب کا موضوع زیر بحث ہے۔ اگر کوئی ہندو شخص مسلمان ہوتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور حالیہ دنوں میں ملک کے مشہور علماء دین، مولانا کلیم الدین صدیقی، مولانا عمر گوتم، مولانا جہانگیر قاسمی اور دیگر کو مبینہ مذہب تبدیل کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔