First batch of Haj pilgrims from Hyderabad leave for Saudi
قومی خبریں

تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

دنیا بھر سے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے عازمین حج کے قافلے روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں ایک لاکھ سے زائد عازمین حج پہنچ چکے ہیں۔ اسی طرح ریاست تلنگانہ سے بھی عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوا۔

ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد کے نامپلی میں واقع حج ہاوز سے سعادت حج کے لئے عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ روانہ ہوا۔ مرکزی حج کمیٹی کے صدر نشین عبداللہ کٹی اور صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی محمد سلیم نے قافلہ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ 373عازمین پر مشتمل یہ قافلہ حج ہاوز سے شمس آباد ایئرپورٹ روانہ ہوا۔

سعودی ایرلائنس سے مقدس سفر کیلئے روانہ عازمین کے قافلہ میں 214 کا تعلق حیدرآباد، 16 کا ضلع میدک، 44 کا ضلع نلگنڈہ، 2 کا ضلع سنگاریڈی، 16 کا ضلع سدی پیٹ، 2 کا ضلع گدوال، 12 کا ضلع یادادری بھونگیر اور 11 کا تعلق میڑچل ملکاجگیری سے ہے جہاں پیر کی اولین ساعتوں میں مکہ مکرمہ کے لئے پرواز کیا۔ اس طرح دوسال کے وقفہ کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز میں حج 2022 کی سرگرمیاں بحال ہوگئی-