اترپردیش اسمبلی انتخابات: بیلٹ پیپر ووٹوں کی گنتی ای وی ایم سے پہلے کی جائے
قومی خبریں

‘بے روزگاروں کو دھوکہ دینے کیلئے پھر جھوٹے اعلانات’

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ سنگھ پریوار کے عسکریت پسند اور این ڈی اے جو 2014اور 2019میں مسلمانوں کے خلاف دشمنی، فرقہ پرستی اور کانگریس پارٹی کی نااہلی کا استعمال کرتے ہوئے اقتدار میں آئے تھے، اب وہ نسلی منافرت کے ساتھ 2024کے انتخابات کیلئے میدان میں اتر رہے ہیں۔

اس دور میں حکمرانوں کی وعدوں کی خلاف ورزی اور کھوکھلی باتوں کا عوام کو یقین ہے۔ جوں جوں الیکشن قریب آرہا ہے مودی وعدوں کی بھرمار کے ساتھ ایک با ر پھر بے شرمی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس فہرست میں تازہ ترین ڈیڑھ سال کے اندر 10لاکھ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان ہے۔

مودی کا یہ اعلان بھارت 2020میں سپر پاور بن جائے گا، وہ آج بھی پورا نہیں ہوا ہے۔ مودی کا ایک اور بدترین مذاق تارکین وطن ہندوستانیوں سے ملک واپس آنے کا مطالبہ ہے۔ مودی نے مونگ پھلی کے عوض کئی پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس اپنے ساتھیوں کو بیج دیے۔ مرکزی حکومت نے بقیہ PSUsکو غیر اعلانیہ ہائرنگ فریز کردیا ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں 8.72 لاکھ عہدے خالی ہیں۔ 2020میں یہ حالت تھی اور جب 2020کے بعد خالی آسامیوں کو اس میں شامل کیا جائے تو یہ تعداد دگنی ہوسکتی ہے۔ اگر PSUsمیں خالی آسامیوں کو مد نظر رکھا جائے تو یہ تعداد 40لاکھ سے تجاوز کرجائے گی۔

چھ ماہ قبل کی ایک رپورٹ کے مطابق پبلک سیکٹر کے بینکوں میں 40,000سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں۔ مودی کا پہلا وعدہ تھا کہ ہر سال 20ملین روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ اس وعدے کے مطابق گزشتہ 8سالوں میں 160ملین ملازمتوں کے مواقع پید ا ہونے چاہئے تھے۔ نہ صرف یہ کہ ایسا نہیں ہوا بلکہ مرکزی حکومت کے ماتحت محکموں میں ہونے والی بھرتیوں کو بھی روک دیا گیا۔

سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کی ایک رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021تک ملک میں بے روزگاروں کی تعداد 53ملین تھی۔ بے روزگاری کی شرح ہر سال بڑھ رہی ہے۔ یہ 2020میں 7.11اور 2021میں 7.90تھی۔ یونین سرکاری خدمات میں بھرتی یونین پبلک سروس کمیشن(UPSC)، اسٹاف سلیکشن کمیشن (SSC) اور ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ (RRB) کے ذریعے کی جاتی ہے۔

بینکنگ سیکٹر میں بھرتی کیلئے ایک الگ نظام موجودہے۔ سال 2016سے 2021 تک یو پی ایس سی، ایس ایس سی اور آ ر آر بی کے ذریعے بھرتیوں کی کل تعداد 4.5لاکھ سے کم تھی۔ اور وہ روزانہ 1800سے زائد ملازمتیں بھرتی کرتے ہیں۔ ان حقیقتوں کے درمیان مودی اپنے جھوٹے اعلانات سے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ایک بار بھر اسٹیج پر ہیں۔

ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے کہا ہندوستانی معاشرے کو اس قسم کی منافقت، عوام مخالف موقف اور حکمرانوں کے فریب کو پہچاننے اور اس کی مزاحمت کرنے کیلئے چوکنا رہنا ہوگا۔