جموں و کشمیر

سری نگر میں ملازمین کا احتجاج

جموں کشمیر میں مختلف محکمہ جات کے سرکاری ملازمین کی جانب سے آئے دن تنخواہوں اور دیگر مراعات کو لیکر احتجاج کیا جاتا ہے۔ جن کا مطالبہ ہوتا کہ ان کی مانگوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دار الحکومت سرینگر میں آج محکمہ سیاحت سے وابستہ عارضی ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔

اس دوران ملازمین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے جن پر ہماری اجرت واگذار کرو کے نعرے درج تھے جبکہ عارضی ملازمین نے کہا کہ 2014 سے لیکر اب تک ہماری اجرت کو ادا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہمارے بچوں کو سکولوں سے نکالا جارہا ہے جو سرا ہمارے ساتھ ظلم ہے۔

اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ اگر ہماری اجرت جلد سے جلد واگذار نہیں کی گئی تو ہم یہاں سے نہیں ہٹیں گے۔