قومی خبریں

پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں توہین آمیز کلمات ناقابل معافی

ملک بھر میں 10مئی کو نماز جمعہ کے بعد مختلف ریاستوں میں نوپور شرمااور نوین جندال کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے، کئی مقامات پر احتجاج کے دوران جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اس دوران نپور شرما اور نوین جندال کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی بیچ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے بھی ملک گیر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے 9جون 2022کو ملک گیر احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کے عہدیداران نوپور شرما اور نوین جندال کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جنہوں نے پیغمبر اسلام ﷺکی شان میں گستاخی کی تھی۔

ایس ڈی پی آئی نے مطالبہ کیا کہ بھارت کی توہین کرنے پر بی جے پی حکومت کو مستعفی ہونا چاہئے اور سنگھیوں کو ملک کو بدنام کرنے سے روکنا چاہئے۔ احتجاجی مظاہروں میں ہزاوں کی تعداد میں پارٹی کارکنان اور عوام شریک رہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 10مئی کو نماز جمعہ کے بعد مختلف ریاستوں میں نوپور شرمااور نوین جندال کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے، کئی مقامات پر احتجاج کے دوران جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اس دوران نپور شرما اور نوین جندال کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی بیچ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے بھی ملک گیر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔