اترپردیش اسمبلی انتخابات: بیلٹ پیپر ووٹوں کی گنتی ای وی ایم سے پہلے کی جائے
متفرق مضامین

کسان یونین کے رہنماؤں پر حملہ قابل مذمت

بھارتیہ کسان یونین کے صدر راکیش ٹکیٹ اور یدھ ویر سنگھ پر بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مائیکروفون اور سیاہی پھینک کر حملہ کیا گیا تھا۔

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ پر حملے کے پیچھے کی سازش کو بے نقاب کیا جائے۔

بھارتیہ کسان یونین کے صدر راکیش ٹکیٹ اور یدھ ویر سنگھ پر بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مائیکروفون اور سیاہی پھینک کر حملہ کیا گیا تھا۔

بھارتیہ کسان یونین کے رہنماؤں کی طرف سے یہ الزامات کہ حملہ ریاست کی بی جے پی حکومت کے ساتھ ملی بھگت سے کیا گیا ہے اور پولیس انہیں مناسب سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

کسان رہنماؤں کا یہ الزام سنگین ہے۔ سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ کیا بی جے پی حکومت کسانوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کا بدلہ لے رہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے کہا کہ حکام کو عوامی زندگی میں اعتماد، دیانتداری اور سیاسی اخلاقیات کو برقرار رکھنا چاہئے۔